کورونا وائرس کاپھیلاؤ :جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد
فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کوبڑے کرائسزکا سامنا ہے،اتفاق اوراتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ، آپس میں تقسیم کسی کے مفاد میں نہیں ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ اختلافات بھلا کراکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، درخواست میں زائرین کی آمد میں زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اورزلفی بخاری سمیت فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔